منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کی گرفتاری حکومت کو مہنگی ثابت ہو گئی ، تہلکہ خیز پیش گوئی سامنے آگئی

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا مسئلہ مہنگائی و بیروزگاری نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری ہے جو اسے مہنگی پڑے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں

شیخ رشید احمد نے کہا کہ آصف زرداری کہتے ہیں ڈیفالٹ ہونا معمول کی بات ہے کیونکہ ان کی دولت پاپڑ والے، دہی بھلے والے کے ذریعے باہر منتقل ہوچکی ہے، بلورانی امریکا میں بلو کے گھر ویمن ڈے منا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت غریب کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے مفادات حل کر رہی ہے، پاکستان کو غریب کے لیے ڈیتھ زون بنا دیا گیا ہے، اس حکومت کا مسئلہ بیروزگاری، مہنگائی اور معاشی تباہی نہیں، صرف عمران خان کی گرفتاری ہے، جو مہنگی پڑے گی اور بڑی غلطی ثابت ہوگی۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلوں کو بھی اگر حکومت نہیں مانتی تو پھر قوم کدھر جائے، حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑچکی ہے، دو نہیں ایک انتخاب ہوگا اس کا فیصلہ بھی جلد ہوگا، حکومت کے آئی ایم ایف سے معاملات طے نہیں ہو پا رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…