پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن(بی ایم جی ایف)کے شریک چیئرمین مسٹر بل گیٹس کے درمیان منگل کو ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم نے بی ایم جی ایف کی جانب سے ملک میں پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکوں، غذائیت اور مالیاتی شمولیت کو

بہتر بنانے میں خاص طور پر ملک میں حالیہ سیلاب کے دوران پاکستان کو دی جانے والی قابل قدر مدد کو سراہا۔وزیر اعظم نے ملک میں پولیو کے خاتمے کیلئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اور انکی ٹیم کی ان تھک کوششوں سے جناب بل گیٹس کو آگاہ کرتے ہوئے انکی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے تعاون کے تمام جاری شعبوں میں فائونڈیشن کے ساتھ نتیجہ خیز شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ملک میں پولیو کی تمام اقسام کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے 2022میں پولیو کے نئے کیسز کی رپورٹنگ پر تشویش کا اظہار کیا تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ستمبر 2022سے پولیو کیسز میں وقفہ آیا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے حکومت کے زیرقیادت دیگر پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیاجن میں BMGFکی مدد سے غذائی قلت اور سٹنٹنگ، حفاظتی ٹیکوں کی ضروری خدمات، مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے RAASTاور قومی بچت پروگرام کی ڈیجیٹلائزیشن شامل ہیں۔ گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب جس نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی کی وجہ سے پولیو کے قطرے پلانے کی جاری کوششوں کو بری طرح متاثر کیا تھا کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت خصوصی ایمرجنسی رسپانس پلان کو فعال طور پر نافذ کر رہی ہے اور اس کی موافقت جاری رکھے گی۔

بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پولیو کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے اپنی فائونڈیشن کی جانب سے پاکستان کیلئے مسلسل تعاون کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…