جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

پنجاب یونیورسٹی میں ہولی منانےپر جھگڑے کا معاملہ یونیورسٹی کے ترجمان کی وضاحت آگئی

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی)پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں ہولی منانے کے معاملے پرنہ ہی کوئی لڑائی ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی ہندو طالبعلم زخمی ہوا ہے۔ بلکہ دوسرے صوبے سے تعلق رکھنے والی مسلمان لسانی تنظیم نے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے ہندو طالبعلموں کا نام استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔

ترجمان کے مطابق ہندو کمیونٹی کو جمنیزیم کے باہر یونیورسٹی انتظامیہ نے ہولی منانے کی اجازت دی جس پر ہندو طلباء نے اتفاق بھی کیا تھا، تاہم دوسرے صوبے سے تعلق رکھنے والی ایک مسلمان لسانی طالبعلم تنظیم نے ہولی منانے کیلئے زبردستی جگہ تبدیل کی اور انتظامیہ کو بتائے بغیر سپیکر و دیگر سامان لاء کالج گراونڈ میں لے گئے۔ جو کہ ثابت کرتا ہے کہ معاملے پر جان بوجھ کر شرارت کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ لاء کالج گراونڈ میں یونیورسٹی انتظامیہ اور گارڈز موقع پر پہنچے جہاں دوسری مسلمان طالبعلم تنظیم کے ارکان معاملے پر بحث و تکرار کر رہے تھے۔ یونیورسٹی ترجمان نے وضاحت کی کہ لاء کالج گراونڈ میں لڑائی یا مار کٹائی کا واقعہ درپیش نہیں آیا اور نہ ہی وہاں کوئی ہندو طالبعلم یا کوئی اور طالبعلم زخمی ہوا ۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ دوسرے صوبے سے تعلق رکھنے والی ایک مسلمان لسانی طالبعلم تنظیم نے جب وائس چانسلر آفس کا گھیراو کیا تو وہاں پر سکیورٹی گارڈز اور اس مسلمان لسانی طالبعلم تنظیم کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوئی تاہم اس میں بھی کوئی طالبعلم زخمی نہیں ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں تمام اقلیتیں اپنے مذہبی تہوار آزادی سے مناتی ہیں جس میں انتظامیہ انہیں تمام سہولیات فراہم کرتی ہے اور اس کی کئی مثالیں موجود ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مذکورہ واقعہ کے تمام حقائق بتاتے ہیں کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شرارت کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ طلباء تنظیمیں پس پردہ عناصر کے ایماء پر یونیورسٹیوں کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…