منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کا خسارہ ختم کرنے کی یقین دہانی کرانی ہوگی، آئی ایم ایف

datetime 6  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھر پیریز روئیز نے نے کہا ہے کہ پاکستان کو یہ یقین دہانی کرانی ہوگی کہ اس کی ادائیگی کے توازن کے خسارے کو آئی ایم ایف پروگرام کی بقیہ مدت کیلئے مکمل طور پر فنانس کردیا گیا ہے۔ایستھر پیریز روئز نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ بیرونی فنانسنگ اْن اقدامات کے سلسلے کی آخری کڑی ہے

جن کا مطالبہ قرض پروگرام کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف نے پاکستان سے کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان پْرامید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی فریم ورک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری مذاکرات کے بعد اب اسٹاف لیول معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے تاکہ جون کے قریب سالانہ بجٹ سے قبل مالیاتی خسارے کو کم کیا جاسکے۔پاکستان نے بیرونی فنانسنگ کے سوا تقریباً تمام پیشگی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں جن کا مطالبہ آئی ایم ایف نے 2019 میں طے شدہ ساڑھے 6 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری کیلئے کیا ہے، واضح رہے کہ یہ پروگرام رواں برس جون میں ختم ہوجائے گا۔ایستھر پیریز روئز نے کہا کہ تمام آئی ایم ایف پروگرام کے جائزوں کے لیے اس حوالے سے پختہ اور قابل اعتماد یقین دہانیوں کی ضرورت ہوتی ہے کہ قرض لینے والے ملک کے ادائیگی کے توازن کے خسارے کو آئی ایم ایف پروگرام کی بقیہ مدت کیلئے مکمل طور پر فنانس کیا گیا ہے، پاکستان بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانی آئی ایم ایف کی فنڈنگ کلیئرنس کی شرائط میں شامل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں ادائیگیوں کے توازن کے خسارے کے لیے پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کا خیال ہے کہ یہ 7 ارب ڈالر ہونا چاہیے۔ایستھر پیریز روئیز نے کہا کہ روپے کی قدر میں بڑی کمی کے بعد پاکستان ایکسچینج ریٹ کے فرق کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ صارفین پر بجلی کا مستقل سرچارج بھی حکومت کی جانب سے توانائی کے شعبے کے قرضوں سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات میں شامل ہے۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…