جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

مارٹن گپٹل کی دھواں دھار بیٹنگ، اہم میچ میں گلیڈی ایٹرز فتح یاب

datetime 6  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان سپرلیگ آٹھویں ایڈیشن کے بائیسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 4وکٹوں سے شکست دیدی۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کراچی کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے

نقصان پر 164رنز بنائے۔کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ رہا، پہلی ہی گیند پر نسیم شاہ نے میتھیو ویڈ کو پویلین واپس بھیج دیا جبکہ نئے آنے والے بلے باز طیب طاہر 7اور ان کے بعد قاسم اکرم 8رنز کے مہمان ٹھہرے۔ اوپننگ بلے باز ایڈم روسنگٹن نے ایک جانب جارحانہ کھیل جاری رکھا لیکن سامنے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ کراچی کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز شعیب ملک تھے جو چھکا لگانے کی کوشش میں 13رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ روسنگٹن کا ساتھ کپتان عماد وسیم نے خوب نبھایا، دونوں کے درمیان 30گیندوں پر 46رنز کی پارٹنر شپ نے کراچی کنگز کو باوقار ٹوٹل تک لے جانے میں مدد کی۔ اوپننگ بیٹر ایڈم روسنگٹن 124کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 45گیندوں پر 69رنز کی اننگز کھیلی، ان کے بعد کپتان عماد وسیم نے رنز بنانے کا سلسلہ بڑھایا، یہاں ان کا ساتھ آل راؤنڈر عامر یامین نے دیا۔ عماد 30جبکہ عامر 23رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ اور ایمل خان نے 2، 2جبکہ محمد نواز اور نوین الحق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 14کے سکور پر گر گئی جب اوپنر عمیر بن یوسف ایک چوکے کی مدد سے 8رنز بنا کر عامر یامین کی بال پر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد صرف 63کے مجموعے پر کوئٹہ کے 5ٹاپ آرڈر بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے تاہم مارٹن گپٹل نے فاتحانہ اننگز کھیلتے ہوئے سکور کوتیزی سے آگے بڑھایا

جبکہ دوسری سائیڈ پر کپتان سرفرازاحمد نے بھی خوب ساتھ دیا تاہم سرفرازاحمد 29رنز بنا کر آخری اوور کی دوسری گیند پر رن آؤٹ ہوگئے، چھٹی وکٹ کی شراکت میں 95رنز بنے۔ مارٹن گپٹل نے 9چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 86 اور ڈوائن نے ناقابل شکست 10رنز بنائے، اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 19.5اوورز میں ٹارگٹ پورا کرلیا۔ مارٹن گپٹل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیاگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…