اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیمرا کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر لائسنس معطل کر دیا گیا ہے ۔ پیمرا کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ تمام چینلز کو عمران خان کی تقریر نشر کرنے سے روک دیا تھا ۔ پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی کاپی اے آر وائے نیوز کے نائب صدر احمد یوسف کی جانب سے ٹویٹر پر 8 بج کر 26 منٹ پر شیئر کی گئی لیکن اس کے باوجود بھی عمران خان کی تقریر کے کلپس کو چلایا گیا ۔خلاف ورزی کو مد نظر رکھتے ہوئے اگلے احکامات تک اے آر وائے نیوز کا لائسنس معطل کیا گیا ۔