منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایمنڈ نے عمران خان کی تقاریر، بیانات اور گفتگو پر پابندی مسترد کر دی

datetime 6  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے عمران خان کی تقاریر، بیانات اور گفتگو نشر کرنے پر پیمرا کی پابندی کو مستردکردیا۔ایمنڈکے مطابق پیمرا کی پابندی بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے،

آئین ہر شخص کو قانونی ضابطوں کے مطابق تقریر اور تحریر کی اجازت دیتا ہے، اس اجازت کی خلاف ورزی پر ریاست اور اداروں کو کارروائی کا قانونی حق حاصل ہے، چینلزپیمرا قوائد وضوابط کی پابندی کی طرح عوام تک معلومات پہنچانے کے بھی ذمہ دار ہیں۔ایمنڈ کے مطابق پیمرا قوائد کے مطابق چینلز کا اپنا ادارہ جاتی مکینزم اورمثر تاخیرکا نظام بھی موجود ہے، کسی چینل نے اس معاملے میں دانستہ یا نادانستہ کوتاہی برتی ہو تو قانون موجود ہے، اس آڑ میں چینلز کو کسی سیاسی رہنما کی تقریریا گفتگو نشر کرنے سے روکنا غیر قانونی عمل ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق ایمنڈ نے ما ضی میں بھی بلا تفریق اظہار رائے پرپابندی کی مخالفت کی، ایمنڈ نے ما ضی میں بھی اظہار رائے پرپابندی کے خلاف مثر جدوجہد کی، پیمرا غیر ضروری، غیر قانونی اور آزادی اظہار رائے کے خلاف اقدامات سیگریز کرے، پیمرا آزادی اظہار رائے کا احترام کرے، پیمرا کسی بھی ضابطیکی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرے۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…