پشاور(این این آئی)جامعہ پشاورمیں سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے سیکورٹی انچارج جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق یونیورسٹی میں پیش آنے والا فائرنگ کا واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔پشاوریونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیاجہاںسیکیورٹی گارڈکی فائرنگ سے سیکورٹی انچارج ثقلین بنگش جاں بحق ہوگئے ہیں پولیس کے مطابق یونیورسٹی میں پیش آنیوالافائرنگ کاواقعہ حادثاتی ہے،روٹین کے مطابق سپروائزرثقلین بنگش سیکورٹی انتظامات چیک کررہے تھے،سیکورٹی گارڈسے گیٹ کھولنے کیدوران پستول گرکرفائرہوگئی،پستول فائرسے سیکورٹی انچارچ لگ کرزخمی ہوئے، جو ہسپتال میں دم توڑگیاواقعہ کے بعد سیکورٹی گارڈفرار،پولیس نے پستول تحویل میں لے لی، پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن نے یونیورسٹی میں احتجاج کی کال دے دی۔