لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے، جسٹس شجاعت علی خان (آج)پیر کے روز درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست پر دائرہ اختیار سے متعلق اعتراض عائد کیا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے، سرکاری عمارتوں کو نقصان اور نعرے بازی کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونا توہین عدالت ہے، لاہور ہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔



























