منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستانی شہری نے میراتھن میں 6 اسٹار میڈل لیکر تاریخ رقم کردی

datetime 6  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سلمان خان نے میراتھن مقابلوں کا اہم ترین اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔سلمان خان پہلے پاکستانی نژاد شہری ہیں جو دنیا کے 6 اہم ترین میراتھن مقابلوں کو مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔بوسٹن، لندن، برلن، شکاگو،

نیویارک اور ٹوکیو میراتھن مقابلوں کو مکمل کرنے والے افراد کو ایبٹ سکس اسٹار میڈل دیا جاتا ہے۔سلمان خان نے سب سے پہلے بوسٹن میراتھن میں شرکت کی تھی اور اس کے بعد ہی انہوں نے سکس اسٹار میڈل کو اپنے نام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔5 مارچ کو ہونے والے ٹوکیو میراتھن میں مجموعی طور پر 11 پاکستانیوں یا پاکستانی نژاد امریکی و برطانوی شہریوں نے شرکت کی جس میں 5 خواتین بھی شامل تھیں، ٹوکیو میراتھن ریس مکمل کرکے سلمان خان ایبٹ سکس اسٹار میڈل کے حقدار بنے۔سلمان خان کے علاوہ ٹوکیو اولمپکس میں حامد بٹ، رابعہ نعیم، عائشہ قمر، فہد مختار، پریم کمار، ہما رحمان، فواد کریم، عائشہ اختر، حسن تاجدار اور سارہ لودھی نے شرکت کی۔ٹوکیو میراتھن ریس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی نژاد امریکی سلمان خان نے کہا کہ سکس اسٹار میڈل میرے اور میرے ملک کے لیے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ممکن ہوا تو وہ 2024 میں پیرس اولمپک میراتھن مقابلے میں شریک ہونا پسند کریں گے۔سلمان خان کے علاوہ حامد بٹ اور عائشہ لودھی نے بھی ٹوکیو میراتھن مکمل کر کے سکس اسٹار میڈل اپنے نام کیے۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…