جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

دن میں تین بار دانت برش کرنے کا بڑا فائدہ سامنے آگیا

datetime 5  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(یواین پی) جنوبی کوریا کے طبی ماہرین نے روزانہ دانت صاف کرنے کا ایسا فائدہ بتا دیا جسے جان کر کوئی بھی شخص برش کرنے میں غفلت نہیں کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے تحقیقی اور طبی ماہرین نے دانت صاف کرنے کے حوالے سے مطالعاتی تجربہ کیا،

جس میں سیؤل اسپتال اور ایوہا ویمنز یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کے ماہرین نے حصہ لیا۔تحقیق کے دوران ایک لاکھ 90 ہزار لوگوں کے دانت برش کرنے کے عمل اور اُن کے منہ کی صفائی کے حوالے سے دس سال کا ڈیٹا جمع کیا گیا جس کا ماہرین نے موازنہ کیا اور پھر رپورٹ مرتب کی۔تحقیقی اور طبی ماہرین کے مطابق جو لوگ دن میں تین بار برش کرتے ہیں اُن کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہونے کے خطرات 14 فیصد کم ہوجاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق 10سال تک مسلسل برش نہ کرنے والے 16 فیصد شرکا کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہوا اور تقریباً اتنے ہی لوگوں کو مسوڑھوں کی بیماریوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر تائی جن سانگ کا کہنا تھا کہ ‘دانت برش کرنے کا یہ فائدہ 51سال سے کم عمر لوگوں میں سامنے آیا، اس سے زائد عمر کے لوگوں میں دانت برش کرنے کا کوئی فرق سامنے نہیں آیا اور ان کو ذیابیطس لاحق ہونے کا خطرہ ایک جیسا ہی رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…