منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاک افغان ٹی 20سیریز ، عماد ، اعظم اور اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کرنے کا امکان

datetime 5  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان آئندہ کچھ روز میں کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان بورڈز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور اگلے چند روز میں

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شارجہ میں کھیلی جائے گی، پاکستان ٹیم 23 مارچ کو متحدہ عرب امارات روانہ ہو گی، ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ایک ہفتے کے دروان مکمل کر لی جائے گی۔بتایا جارہا ہے کہ دو ٹی ٹوئنٹی میچز بیک ٹو بیک کھیلے جائیں گے، اس کے علاوہ قومی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کے لیے مشاورت بھی شروع کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کچھ نئے چہروں کو شامل کرنے کا امکان ہے جب کہ بعض کو آرام دیا جا سکتا ہے، آل راونڈر عماد وسیم، اعظم خان اور اسامہ میر کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے قوی امکانات ہیں۔ذرائع کے مطابق افغانستان کے خلاف سیریز میں عبوری کوچنگ اسٹاف ذمہ داریاں نبھائے گا۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…