اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)ملتان سلطانز کے آل رائونڈر پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کیرون پولارڈ نے لاہور قلندر کیخلاف میچ میں 800چھکوں کا سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔ دوسری جانب جارح مزاج آسٹریلوی کرکٹر ٹم ڈیوڈ نے پی ایس ایل ٹیم ملتان سلطانز کو جوائن کر لیا۔ٹم ڈیوڈ نے اتوار کے روز اسلام آباد میں سلطانز کا اسکواڈ جوائن کیا،ٹم ڈیوڈ آخری تین لیگ میچز اور پلے آف مرحلے کے لیے ملتان سلطانز کو دستیاب ہوں گے،ملتان سلطانز پی ایس ایل میں اگلا میچ اسلام آباد یونائٹیڈ سے 7 مارچ کو کھیلے گی۔