ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

بابر اعظم کیلئے جان دینے کو تیار ہوں،شان مسعود

datetime 5  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے بیٹر اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود نے کہاہے کہ ان سمیت دیگر کھلاڑی کپتان بابر اعظم کے لیے جان دینے کو تیار ہیں۔ایک انٹرویومیں شان مسعود نے کہا کہ

ہم سب کھلاڑی بابر اعظم کے پیچھے کھڑے ہیں، جب ہمارے کپتان سرفراز احمد تھے، تب بھی ہم جان دینے کو تیار تھے اور اب بابر اعظم کیلئے بھی ہم سب جان دینے کو تیار ہیں۔شان مسعود نے کہا کہ سب سے پہلے لیڈر آتا ہے، ہم سب کا مشترکہ گول پاکستان ہے، ہم بہت سی خبریں دیکھتے ہیں کہ لوگ ٹیم کو ادھر سے اْدھر کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم ہمیں ذاتی طور پر کسی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں۔کرکٹر نے کہا کہ شاہین آفریدی میرا پسندیدہ بولر ہے،اس کے پہلے اوور میں بچنا بہت مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ شاہین کے پہلے اوور میں بچ رہے ہیں اور اسے کہیں پر چھکا مار رہے ہیں تو آپ بہت اچھا کر رہے ہیں کیونکہ اس وقت وہ دنیا کا نمبر ون بولر ہے۔شان نے کہا کہ ہمیں بہت اچھا لگے گا اگر ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا فائنل بھی ملتان اور لاہور کے درمیان ہو۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا فائنل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوا تھا جس میں فاتح قلندرز کی ٹیم قرار پائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…