جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

کرپشن کے چو ہے سندھ میں لاکھوں میٹرک ٹن گندم کھا گئے، اربوں روپے کی گندم غائب

datetime 4  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این آئی)سندھ میں آٹا بحران کے باوجود حکمراں جماعت پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ اور بینظیرآباد سمیت کئی اضلاع میں لاکھوں میٹرک ٹن گندم غائب ہوگئی۔ سیکریٹری خوراک نے ملزمان کو معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔سندھ میں ایک جانب گندم مہنگی ہونے سے آٹے کے نرخ اسمان سے باتیں کررہے ہیں

تو دوسری جانب محکمہ خوراک کے گوداموں میں رکھی اربوں روپے کی دو لاکھ نو ہزار میٹرک ٹن گندم غائب کردی گئی۔گندم کی لوٹ مار نوشہروفیروز، بینظیرآباد، خیرپور اور لاڑکانہ میں ہوئی۔سرکاری گوداموں سے گندم غائب ہونے کے معاملے پر مبینہ طور پر آٹھ فوڈ انسپکٹرز اور سپروائزرز نے بہتی گنگا میں خوب ہاتھ صاف کئے۔بینظیراباد کے سرکاری گوداموں میں سب سے زیادہ گندم غائب ہوئی۔ جن سرکاری افسران پر الزامات ہیں ان میں انسپکٹرغلام علی خاصخیلی پر 13 ہزار 696 میٹرک ٹن گندم غائب کرنے کا الزام ہے۔فوڈ سپروائزرعلی نواز نے مبینہ طور پر 3 ہزار میٹرک ٹن سے زائد اور فوڈ انسپکٹرقمر میمن نے 2325 میٹرک ٹن گندم کا گھپلا کیا۔فوڈ انسپکٹر بدرعلی کیریو پر 4 ہزار میٹرک ٹن گندم اور فوڈ سپروائزر گدا حسین پر1500 میٹرک ٹن گندم غائب کرنے کا الزام ہے۔فوڈ انسپکٹر شاہ میر سولنگی پر سرکاری گودام سے 1386 میٹرک ٹن گندم غائب کرنے کا الزام ہے۔سیکریٹری خوراک نے گندم کی چوری میں ملوث ملزمان کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…