منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی انٹرا کورٹ اپیل دائر

datetime 4  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے عدلیہ کو متنازعہ بنانے پر رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت درخواست کے حکم کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل درخواست گزار شاہد رانا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں ہے، عدالت سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے لائیو پریس کانفرنس کر کے سابق وزیراعلی پرویز الٰہی اور صدر سپریم کورٹ بار کی آڈیو لیک کی، رانا ثنا اللہ نے آڈیو لیک کرکے عدلیہ کو اسکینڈلائز کیا، وکیل اور کلائنٹ کی پرائیویسی کو متاثر کر کے قانونی حلقوں کو ہیجان میں مبتلا کیا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ غیر آئینی اقدام کرنے اور عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے پر رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…