لندن(ایجنسیاں) برطانوی وزیر ماحولیات تھیریس کوفی نے مختلف سبزیوں کی قلت کے باعث اپنی عوام کو شلجم کھانے کا مشورہ دے ڈالا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں سبزیوں کی قلت کے باعث مختلف سپر اسٹورز پر عوام کو ٹماٹر، مرچ اور کھیرے محدود تعداد میں دیئے جا رہے ہیں جبکہ چھوٹے اسٹورز پر یہ اشیا دستیاب ہی نہیں ہیں۔یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈیرلیین سرکاری دورے پر لندن گئیں تو وہاں کی عوام نے سوشل میڈیا پر طنزا کہا کہ کیا آپ ہمارے لیے کچھ ٹماٹر لا سکتی ہیں۔سیکرٹری ماحولیات تھیریس کوفی نے اپنی عوام کو مشورہ دیا کہ بیرون ملک سے ٹماٹر اور کھیرے درآمد کر کے کھانے کے بجائے عوام شلجم زیادہ کھائیں کیونکہ یہ ملکی پیداوار ہیں۔