ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

قومی پرچم نذرآتش کرنیوالے پی ٹی آئی کارکن کوقید و بھاری جرمانے کی سزا

datetime 23  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قومی پرچم نذر آتش کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کو بغاوت کے مقدمے میں دو سال 2ماہ قید اور50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور اشفاق تاج نے قومی پرچم نذر آتش کرنے کے الزام میں نامزد پی ٹی آئی کارکن

کو مجموعی طور پر 26ماہ قید، 50ہزار جرمانہ کی سزا سنائی۔سیشن جج پشاور کی عدالت میں ملزم جنید احمد سکنہ بانڈہ داود شاہ کے کیس کی سماعت ہوئی، ملزم پر الزام تھا کہ اس نے کرک میں قومی پرچم نذر آتش کیا ہے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی تھی جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا، گزشتہ روز عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو مجموعی طور پر سزا سنائی۔یاد رہے کہ اپریل2022میں تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی برطرفی کے بعد ملزم نے ایک ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کی انکوائری کے بعد اس کیخلاف مئی 2022میں مقدمہ درج کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قومی پرچم نذر آتش کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کو بغاوت کے مقدمے میں دو سال 2ماہ قید اور50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…