کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور صوبائی مشیر منظور وسان نے کہا ہے کہ رواں سال لیاقت علی خان اور شہید بینظیربھٹو کے قتل کی کہانی سامنے آ جائیگی۔پیپلزپارٹی کے سینئررہنما و مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ رواں سال لیاقت علی خان اور شہید بینظیر بھٹو کے قتل کی کہانی سامنے آئے گی، کون کون ملوث تھا اور کس کس نے ان کو قتل کروایا سب منظر عام پر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر تک بہت سی چیزیں منظرعام پر آئیں گی، رواں سال سیاستدانوں کی ہی نہیں بلکہ اس بار اداروں کی بھی بہت سے آڈیوز اور ویڈیوز آئیں گی، عام انتخابات اکتوبر میں ہو بھی سکتے ہیں اور تاخیر بھی ممکن ہے، لیکن عام انتخابات میں عمران خان کا جیتنا مشکل نظرآ رہا ہے۔