جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کی مشکل آسان کردی

datetime 20  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانس فرانسسکو(این این آئی)پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کیلئے پکچر ٹو پکچر فیچر جلد متعارف کرا دیا جس کے تحت وہ ویڈیو کال کے دوران بھی موبائل استعمال کرسکیں گے۔واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر اینڈرائیڈ پر تو دستیاب تھا

تاہم آئی او ایس صارفین اس سے محروم تھے، گزشتہ برس دسمبر میں انتظامیہ نے پکچر ٹو پکچر فیچر کی تیاری کا اعلان کیا تھا۔ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی سائٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ فیچر مرحلہ وار متعارف کرایا جارہا ہے، پہلے مرحلے میں امریکا، برازیل سمیت دیگر ممالک کے آئی او ایس صارفین کو یہ سہولت فراہم کردی گئی ہے۔آئی او ایس صارفین اس فیچر کے بعد ویڈیو کال پر رہتے ہوئے موبائل پر دیگر امور بھی انجام دے سکیں گے اور انہیں چیٹ ونڈو کو چھوٹا کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ علاوہ ازیں دوسرے صارفین سے چیٹ جبکہ گروپ یا کسی بھی دوست کو تصاویر، اہم دستاویزات بھی بھیج سکیں گے۔آئی او ایس کے صارفین کے لیے واٹس ایپ ورژن 23.3.77 پر پکچر ٹو پکچر کی سہولت دستیاب ہوگی۔علاوہ ازیں کمپنی نے آئی او ایس صارفین کیلیے اپنی پروفائل فوٹوز کے طور پر اوتار بنا سکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…