ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معمولی شرارت پر باپ کے بدترین تشدد سے 9 سالہ بچہ جاں بحق

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی میں باپ کے تشدد سے زخمی 9 سالہ بچہ 2 روز بعد جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ میں ملزم بشیر نے معمولی شرارت پر اپنے سالہ بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزم نے جرم چھپانے کے لیے بچے کو دو روز تک گھر میں ہی رکھا۔بعدازاں پولیس کے پکڑنے پر بچے کا سیڑھیوں سے گرنے کا بہانہ بنایا تاہم ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ حالت غیر ہونے پر بچے کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔پولیس کا کہنا تھا کہ بظاہر بچے پرڈنڈے سے تشدد کیا گیا، مرنے کی وجہ پوسٹمارٹم کے بعد معلوم ہو گی، ملزم نے دو دن قبل بیٹے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس نے جاں بحق بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…