ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

ججز،جرنلز،ممبران اسمبلی اوربیوروکریٹس کی تنخواہوں ومراعات میں کمی کی جائے،مطالبہ زور پکڑنے لگا

datetime 16  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ حکمران طبقہ اپنی شاہ خرچیوں،عیاشیوں،خرافات،پروٹوکول،مراعات،خرمستیوں میں کمی کے بجائے پٹرولیم،خوردنی اشیاء میں اضافہ کرکے عوام کے منہ سے نوالہ چھین رہا ہے،ججز،جرنلز،ممبران اسمبلی اوربیوروکریٹس کی تنخواہوں ومراعات میں کمی کی جائے،

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ جھوٹے مقدمات میں 30دن سے قید میں ہے کبھی جج نہیں ہوتاتوکبھی ہڑتال ہوتی ہے فی الفور رہا کریں،عوام بدترین مہنگائی،بدعنوانی کے مجرمین پی ڈی ایم،پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کا بائیکاٹ کرکے جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے حب لسبیلہ اورگوادرمیں وفودسے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک کوکنگال دیا قومی وسائل لوٹ لیا قومی دولت لیکر بیرون ملک منتقل کر دیا ملک کے کارخانے بند جبکہ ان کے بیرون ملک کارخانے کامیابی سے چل رہے ہیں احتساب کے ادارے خاموش یا سیاسی انتقام کیلئے کام کر رہے ہیں،لٹیروں کو آج بھی کھلی آزادی ہے حکومتی سطح پر آج بھی نہ سادگی ہے نہ قناعت اور نہ ہی بچت کا رواج ہے ہر طرف لوٹ مار شاہ خرچیاں جار ی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام،قومی خزانہ اور پاکستان کا کوئی خیر خواہ نہیں سب اپنی ذات ومفاداور مراعات کیلئے کام کررہے ہیں عوام نے پی ڈی ایم،پی ٹی آئی پر اعتمادکرکے بدترین خسارے کا نقصان کیا۔آج انہی پیپلزپارٹی مسلم لیگ،پی ٹی آئی اور اسٹبلشمنٹ کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہوگیا ہے زرعی ملک میں آٹانہیں مل رہا،قومی ادارے تباہ،قومی اداروں کے مقابلے میں حکمرانوں نے اپنے ادارے بناکر کاروبار شروع کرکے منافع کمالیا اور قومی اداروں پی آئی اے اسٹیل مل ودیگر اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔مراعات یافتہ طبقے ججز،جرنلز،ممبران اسمبلی،بیوروکریٹس اور18گریڈسے اوپرکے آفیسرزکو بھاری تنخواہوں کیساتھ مفت پٹرول،

گیس،فون،جہازٹکٹس،علاج وتعلیم کی سہولیات کیوں مل رہی ہے دیوالیہ ملک میں یہ سہولیات ان پر بھی فوری بندہونی چاہیے تاکہ ان کو بھی مہنگائی کا پتہ چل جائے۔انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان عوام کے حقوق کے حصول کے پاداش جھوٹے مقدمات میں ایک ماہ سے قیدمیں ہے حکومت فوری طور پر مولانا ہدایت الرحمان کو رہا مقدمات ختم اور گوادر کے عوام کوتسلیم شدہ حقوق دے دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…