بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرکٹ نہیں بلکہ پاکستان اور بھارت کس چیز کے ذریعے قریب آسکتے ہیں؟شبانہ اعظمیٰ کا دونوں ممالک کو بڑامشورہ

datetime 16  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی فلم، تھیٹر اور ٹیلی ویژن اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پروڈکشن کے شعبے میں شراکت داری کی حمایت کرتی ہوں،کرکٹ دو ممالک کو قریب لانے کی بجائے دوریاں بڑھاتا ،آرٹدو ممالک کو متحد کرتا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں شبانہ اعظمی نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے میرا اور میرے شوہر کا ماننا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پروڈکشن کے شعبے میں شراکت داری کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ دو ممالک کو قریب لانے کے بجائے دوریاں بڑھاتا ہے، البتہ فن (آرٹ)دو ممالک کو متحد کرتا ہے، فن ایک ایسا ہتھیار ہے جو سماجی تبدیلی لاسکتا ہے اور یہ تبدیلی سینماء کے ذریعے ممکن ہے۔شبانہ اعظمی نے کہا کہ جب پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہو تو بھارت اور پاکستان ایک ساتھ کام کرکے بہت اچھی فلمیں بنا سکتے ہیں۔انہوں نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں سجل علی نے بہت اچھی اداکاری کی، میرے اور سجل کے درمیان عمر کے فرق کے باوجود ہم دونوں میں گہری دوستی اور رشتہ قائم ہوا ہے۔انہوں نے گلے ملنے کے انداز سے ہاتھ اٹھا کر کہا کہ جی کرتا ہے اسے پکڑ کے رکھوں، جانے نہیں دوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دیرینہ اور سچی محبت، دوستی کے ذریعے حاصل ہوتی ہے، میرے شوہر جاوید کہتے ہیں کہ شبانہ اور میں اتنے اچھے دوست ہیں کہ شادی بھی اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی۔ہمارا فیملی بیک گرانڈ ایک جیسا ہے، میرے شوہر کے والد کمیونسٹ پارٹی کے رکن ہیں، ہمارے دونوں والدین کا تعلق اتر پردیش سے ہیں، ہمارے فیملی بیک گرانڈ میں اتنا مماثلت ہے کہ لوگ کہتے ہیں ہمیں ارینج میرج کرنی چاہیے تھی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…