جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

شاداب کی اہلیہ کے ہمراہ کراچی آمد، اسلام آبادکے کھلاڑیوں کا منفرد انداز میں استقبال،ویڈیو وائرل

datetime 12  فروری‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ 8 کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے کپتان شاداب خان کا شادی کے بعد کراچی پہنچنے پر ان کا منفرد انداز میں استقبال کیا۔گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اہلیہ کے ساتھ کراچی پہنچے،

ہوٹل پہنچنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے کپتان کو منفرد انداز میں استقبالیہ دیا۔شاداب کے استقبال کی ویڈیو اسلام آباد یونائیٹڈ کے سوشل میڈیا پیج پر جاری کی گئی ہے جس میں فرنچائز کے کھلاڑیوں کو بلوں کے سائے میں شاداب کا استقبال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں آگے چل کر شاداب اور کھلاڑیوں کی گفتگو کو بھی عکس بند کیا گیا ہے جس میں کھلاڑی شاداب سے پوچھتے ہیں آپ بتائیں شادی کرنی چاہیے یا نہیں؟جس کے جواب میں آل راؤنڈر نے کہاکہ بھائیوں یہ قدرت کا نظام ہے، شادی ہونی ہی ہونی ہے، اچھی اور بری عادتیں قبر تک ساتھ جاتی ہیں۔بعد ازاں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شاداب نے فرنچائز فیملی کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔شاداب خان کے ولیمہ کی تقریب حال ہی میں اسلام آباد میں ہوئی تھی، شاداب خان کی شادی سابق کپتان ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…