جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان سپر لیگ 8کا آغاز (پیر)سے ملتان میں ہوگا

datetime 12  فروری‬‮  2023 |

لاہور / کراچی / ملتان(این این آئی)پاکستان سپر لیگ 8کا آغاز (آج)پیر سے ملتان میں ہوگا ،قانون نافذ کرنے اداروں کے تقریبا 8ہزار اہلکار مختلف مقامات پر خدمات سرانجام دیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8کا (آج)پیر سے ملتان میں آٰغاز ہوگااس ضمن میں ملتان اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا،

اسٹینڈز کی صفائی ستھرائی ہوچکی،پچز بھی تیار ہیں،روایتی طور پر پچ اسپن کیلئے سازگار رہنے کا امکان ہے، سیکیورٹی انتظامات کا پلان بھی تیار ہو چکا، قانون نافذ کرنے اداروں کے تقریبا 8ہزار اہلکار مختلف مقامات پر خدمات سرانجام دیں گے۔ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز میں میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں دوسری جانب پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2023 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا، جس کا عنوان سب ستارے ہمارے رکھا گیا ہے جو روشن رہیں گے ، گانا جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔آفیشل ترانے کی موسیقی میں شائے گل، عاصم اظہر اور فارس شفیع نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ویڈیو 3 منٹ 20 سیکنڈ پر مشتمل ہے، جس کا آغاز پی ایس ایل کی ٹیموں کے پرچم تھامے گھڑ سواروں کی دوڑ سے ہوتا ہے اور یوں سنائی دیتا ہے کہ برق رفتار گھوڑوں کے دوڑنے کی آواز آرہی ہو۔موسیقی کی مختلف اقسام سے گیت کو مزید دلچسپ بنایا گیا ہے۔پی ایس ایل کے آفیشل ترانے میں لاہور قلندرز کے چمپیئن کپتان شاہین شاہ آفریدی، ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی، کپتان محمد رضوان، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کے علاوہ حارث رؤف اور دیگر اسٹارز بھی جلوہ گر ہیں۔پی ایس ایل 8 کی ٹرافی بھی ویڈیو کے اختتامی لمحات میں دکھائی گئی ہے۔پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کے بارے میں ٹوئٹر پر بھی شائقین نے ردعمل کا اظہار کیا تاہم چند ایک نے پی ایس ایل کے پرانے ترانے سیٹی بجے گی کو اپنا فیورٹ ترانہ قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…