جمعہ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2026 

جنوبی افریقہ کے مقبول گلوکار کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

datetime 12  فروری‬‮  2023 |

کیپ ٹائون (این این آئی)جنوبی افریقا کے معروف ریپر کیرنین فوربز کو ڈربن میں ریستوران کے باہر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیرنن فوربس کو ان کے قریبی دوست کے ہمراہ گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔35 سالہ ریپر ڈربن کے ساحل پر بنے نائٹ کلب میں سالگرہ کی تقریب میں پرفارمنس کے لیے پہنچے تھے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے

واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں, تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔پولیس کے ترجمان کرنل رابرٹ نیٹشیونڈا نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ دونوں دوست اپنی کار کی طرف پیدل جا رہے تھے کہ اسی دوران 2 مسلح افراد نے انہیں قریب سے گولی مار دی۔بعدازاں حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتے کہ آیا یہ قتل کسی لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں ہوا ہے یا نہیں لیکن اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔اے کے اے (AKA)کے نام سے شہرت رکھنے والے جنوبی افریقا کے مقبول ترین ریپرنے اپنی موسیقی کریئر کا اغاز ریپ گروپ ENTITY سے کیا تھا انہوں نے جنوبی افریقا میں کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے اور کئی بار امریکا کے بلیک انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویڑن ایوارڈ (بی ای ٹی) کیلئے بھی نامزد کیا گیا۔کیرنین فوربز کی موت سے چند گھنٹے قبل 35 سالہ نوجوان نے اپنے آنے والے البم (ماس کنٹری) کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جو اس ماہ کے آخر میں ریلیز ہونے والا ہے۔کیرنین فوربز کے والدین نے اپنے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ان کے والدین نے لکھا کہ ’ہمارے لیے کیرنین فوربز ایک بیٹا، بھائی، پوتا، بھتیجا، کزن اور دوست تھا اور اور سب سے اہم وہ اپنی پیاری بیٹی کائرو کا باپ تھا۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…