منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک اور بنی گالا کا سروے مکمل

datetime 7  فروری‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زمان پارک اور بنی گالا کا سروے مکمل اور جائزہ لے لیا ہے تا کہ جیسے ہی احکامات موصول ہوں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کیا جا سکے۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق مشق سے معلوم ہوتا ہے کہ گرفتاری

شام کے اوقات میں کی جا سکتی ہے اور اس پوری کارروائی میں 20؍ منٹ سے زیادہ وقت نہیں لے گا اور متعلقہ حکام نے ایسا طریقہ سوچ لیا ہے جس میں مزاحمت نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق، گرفتاری سے پہلے وارنٹ حاصل کیا جائے گا۔ علاقے کی ریکی سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان کے پاس اپنی رہائش گاہ سے غائب ہونے کے راستے موجود ہیں تاہم، گرفتاری کیلئے کارروائی کی صورت میں انہیں بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی فی الحال انسانی ڈھال کو گرفتاری سے بچنے کیلئے تیار کر رہی ہے۔ زمان پارک میں موجود افراد کی تعداد 48؍ سے 400؍ کے قریب ہو سکتی ہے۔ یہ تعداد ہفتے کے آخری دنوں میں زیادہ جبکہ دیگر دنوں میں کم رہتی ہے اسلئے پولیس کو گرفتاری کیلئے بھاری نفری کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران خان کی ٹانگ کا زخم اب ٹھیک ہو چکا ہے، اور گرفتاری کی صورت میں یہ بات میڈیکل بورڈ سے بھی ثابت ہو جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر گرفتاری بنی گالا سے ہوئی تو آسان ثابت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…