اتوار‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2026 

مسلح افواج کے زیر تربیت کیڈٹس پارلیمنٹ ہاﺅس کا دورہ کرینگے

datetime 9  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلح افواج کے دفاعی اداروں میں زیر تربیت کیڈٹس پارلیمنٹ اور آئین کو جاننے کے لئے پارلیمنٹ ہاﺅس کا دورہ کریں گے۔جنگ رپورٹر نوشین یوسف کے مطابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے پارلیمانی تعلیم پروگرام تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی تجویز سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اتفاق کرتے ہوئے پروگرام کے آئیڈیا کو سراہا ہے۔ پارلیمانی تعلیم پروگرام میں مسلح افواج کے اکثر اداروں نے اظہار دلچسپی کرتے ہوئے ان لینڈ سٹڈی ٹور کے تحت کیڈٹس کو پارلیمنٹ ہاﺅس بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ پارلیمنٹ تعلیم پروگرام کا باقاعدہ آغاز 26اکتوبر کو ہو رہا ہے اور پہلے مرحلے میں نیول وار کالج کے کیڈٹس پارلیمنٹ آئیں گے‘ جس کے بعد ملٹری اکیڈمی کاکول اور پاکستان ائرفورس اکیڈمی رسالپور کے کیڈٹس کا بھی پارلیمنٹ ہاﺅس دورے کا امکان ہے۔ کیڈٹس کو واپسی پر پارلیمنٹ سے متعلق کتابچہ اور آئین پاکستان کی کاپی بھی دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…