اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ہمارے گھر سے کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہے تھے؟ چھاپے پر مونس الٰہی کا ردعمل

datetime 1  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمارے گھر سے کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہے تھے؟ چھاپے پر مونس الٰہی کا ردعمل

لاہور ( این این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے گجرات میں اپنی رہائش گاہ کنجاڑی ہائوس پر چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پنجاب پولیس کی کئی گاڑیوں نے گجرات میں سابق وزیراعلی پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاڑی ہائوس پر چھاپہ مار کر ملازمین سے پوچھ گچھ کی تھی۔اس حوالے سے چوہدری پروزی الٰہی کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملازمین کو ہراساں کیا، ہم ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔اب اس حوالے سے مونس الٰہی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پولیس نے رات گئے گجرات میں ہمارے گھر پر چھاپہ مارا، نہ کوئی وارنٹ نہ کوئی کیس، پولیس کی 25گاڑیاں آئی تھیں۔مونس الٰہی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پولیس کی 25گاڑیاں تو سمجھ آتی ہیں لیکن ساتھ میں 2 کالے ویگو کیا کر رہے تھے؟ کیا بھارتی جاسوس جاسوس ڈھونڈ رہے تھے؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…