ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

مریم نواز کے طیارے میں میڈیکل ایمرجنسی

datetime 28  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد، لاہور (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مریم نواز کو وطن واپس لانے والے طیارے کی روانگی میں تاخیر کی وجہ اس میں سوار مسلم لیگ (ن) کے ایک کارکن کی طبیعت کی اچانک خرابی تھی۔ مریم اور نگزیب نے اپنے بیان میں بتایاکہ مریم نواز

کو وطن واپس لانے والے طیارے کی روانگی میں تاخیر کی وجہ اس میں سوار مسلم لیگ (ن) کے ایک کارکن کی طبیعت کی اچانک خرابی تھی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایاکہ جسے فوری طبی امداد کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔دوسری جانب  پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے قومی ایئرلائن کی پرواز میں اکانومی کلاس میں عام مسافروں کے ہمراہ سفر کیا ۔مریم نواز کے ہمراہ آنے والے تمام رہنما بھی اکانومی کلاس میں بیٹھے ۔ اس موقع پر جہاز کے عملے اورعام مسافروں نے مریم نواز کے ہمراہ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنائیں ۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں خیر مقدمی بینرز کی بہار آ گئی ،لاہور کے مختلف علاقوں خصوصاًائیر پورٹ سے جاتی امراء جانے والے راستے پرمسلم لیگ(ن) کی قیادت کی تصاویر اور خیر مقدمی نعروں پر مبنی بینرز اور ہورڈنگز بورڈکئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) لاہور تنظیم کی جانب سے پارٹی کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی وطن واپسی کیلئے بھرپور تیاریاں کی گئیں ، شہر کی مرکزی شاہراہ مال روڈ سمیت دیگر شاہراہوں اور خصوصاً ائیر پورٹ سے جاتی امراء تک راستوں پر سینکڑوں کی تعداد میں خیر مقدمی بینرز آویزاں کئے گئے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مریم نواز، نواز شریف، شہباز شریف حمزہ شہباز سمیت دیگر لیگی رہنمائوں کی تصاویر والے ہورڈنگز بورڈ بھی آویزاں کئے ئے ۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…