اللّٰہ فواد چوہدری کو نیلسن منڈیلا جیسی سزا اور بھگت سنگھ جیسی پھانسی سے بچائے، حامد میر

26  جنوری‬‮  2023

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آئی ا ین پی )سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ فواد چوہدری کو نیلسن منڈیلا جیسی سزا اور بھگت سنگھ جیسی پھانسی سے بچائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے فاروق طارق نامی صارف کے ٹوئٹ پر لکھا کہ نیلسن منڈیلا نے

28 سال جیل میں گزارے اور بھگت سنگھ کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔حامد میر نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ فواد چوہدری کو نیلسن منڈیلا جیسی سزا اور بھگت سنگھ جیسی پھانسی سے بچائے انہیں جلد از جلد رہا کر دینا چاہیے۔یاد رہےعدالت میں پیشی کے موقع پر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ میرے خلاف جو مقدمہ درج ہوا ہے اس پر فخر ہے، نیلسن منڈیلا پر بھی یہی مقدمہ تھا۔پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پولیس ایسی لگائی ہے کہ جیسے میں کوئی جیمز بونڈ ہوں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ فواد چودھری ہنستے مسکراتے صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر واپس آئیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستانیوں کے دلوں کی آواز ہیں، پی ٹی آئی کا ہر کارکن ناقابلِ شکست ولولے کیساتھ چیئرمین کے پیچھے کھڑا ہے۔ رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین گھبراہٹ میں اپنا ہی نقصان کر رہے ہیں، فواد چودھری مزید مضبوط ہو کر واپس لوٹیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…