اسلام آباد (این این آئی)سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے سابق وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن کمیشن اتنا چھوئی موئی ہے کہ سیاستدانوں کے دیے گئے بیانات پر پرچے کراتا پھر رہا ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایسے اقدامات سے اس (الیکشن کمیشن)کی رہی سہی ساکھ کو بھی نقصان پہنچے گا، جب خود توہین الیکشن کمیشن کے اختیارات ہیں تو پولیس کے ذریعے گرفتاری کیوں، کیا اب الیکشن کمیشن بھی حساس ادارہ گنا جائے گا۔