ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

غلط اردو ترجمہ ،پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر بنی بھارتی فلم کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ

datetime 22  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر بنی بھارتی فلم مشن مجنوں میں اردو ترجمے کی غلطی سامنے آنے کے بعد سے یہ فلم ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔اداکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم مشن مجنوں کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی

پاکستانی صارفین کو اپنی طرف متوجہ کر لیا تھا۔اس فلم کی کہانی امن دیپ سنگھ نامی ایک ایسے بھارتی ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جسے یہ معلومات اکٹھی کرنے کی ذمے داری لگائی گئی ہے کہ پاکستان کو ایٹم بم بنانے کے لیے مدد کون فراہم کر رہا ہے۔ تاہم فلم میں مسلمانوں کی غیر حقیقی نمائندگی پر ٹرولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک فلسطینی صارف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فلم کے ایک سین کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔اس اسکرین شاٹ میں ایک مسجد کے باہر انگریزی میں لکھے ایک نوٹ کا اردو ترجمہ کافی مزاحیہ ہے۔صارف نے یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میری اردو بھی اتنی اچھی نہیں ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ Keep your shoes here کا صحیح اردو ترجمہ کیپ یور شوس حری نہیں ہے۔جس کے بعد دیگر صارفین نے بھی فلم کی پروڈکشن ٹیم کو انگریزی کا غلط اردو ترجمہ کرنے پر خوب ٹرول کیا ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…