اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اچھی صحت کیلئے اچھا کھانا اور مناسب مقدار میں کھانا بہت ضروری ہے مگر کھاتے ہوئے ہاتھ روکنا بھی ایک مشکل کام ہے۔ہم آج آپ کو 8ایسی غذاؤں کے بارے میں بتا رہے ہیںجن سے نہ صرف ہاتھ روکنا ضروری ہے بلکہ انہیں خود سے دور رکھنا
چاہیے تاکہ ایک صحت مند زندگی گزاری جاسکے۔سوڈااس دنیا کی شاید سب سے خطرناک چیز سوڈاواٹر ہے ، اس کے بہت سے نقصانات ہیں جن سے سبھی آگاہ ہیں اس لئے ان سے بچنا بہت ضرور ی ہے۔سویاایسی غذائیں جن میں سویا شامل ہے ان سے دور رہنا ضروری ہے کیونکہ ان کے استعمال سے حفاظتی نظام اور گلے کا نظام سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہوتاہے۔نوڈلزکسی بھی قسم کی ایسی غذا جو کین میں بند ہوتی ہے اسے استعمال کرنے میں احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ اس کی وجہ سے کینسر جیسے موذی مرض کے امکانات میں اضافہ ہوتاہے۔مصنوعی میٹھاکسی بھی قسم کے مصنوعی میٹھے کے استعمال سے بچنا چاہیے کیونکہ اس کے استعمال سے ٹائپ ٹو ذیابیطس ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوجاتاہے۔تلی ہوئی اشیاکسی بھی قسم کی ایسی تلی ہوئی اشیاءسے پرہیز کرناچاہیے جو بازار کی ہوں کیونکہ ان کی وجہ سے معدے اور صحت کے بہت سے مسائل کا خطرہ لاحق ہوجاتاہے۔مارجرینیہ ایک غلط خیال ہے کہ مارجرین سبزیوں سے بنا ہوا مکھن ہے اور اسے کھانے سے کچھ نہیں ہوتا بلکہ یہ دل کیلئے بہت خطرناک ہوتاہے۔پروسیسڈ میٹکسی بھی قسم کاپروسیسڈ میٹ بھی کینسر کا سبب بنتاہے۔