پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ہاشم آملہ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

datetime 18  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ (این این آئی)جنوبی افریقا کے اسٹار کرکٹر ہاشم آملہ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ہاشم آملہ نے 2019 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہ انگلش کانٹی میں کھیلتے نظر آتے تھے، تاہم اب انہوں نے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا

اعلان کردیا ہے۔39 سالہ ہاشم آملہ نے 124 ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کہ جس میں انہوں نے 46.64 کی اوسط سے 9ہزار 282 رنز بنائے، جس میں 28 سنچریاں بھی شامل تھی، جیک کیلس کے بعد وہ اس فارمیٹ میں جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کرنے والے بیٹر ہیں۔ہاشم آملہ کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور 311رنز ناٹ آٹ ہے جو انہوں نے2012 میں انگلینڈ کے خلاف اوول میں بنایا تھا،وہ ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے جنوبی افریقا کے پہلے بیٹر بھی ہیں۔ہاشم آملہ نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر18 ہزار 672 رنز اسکور کیے ، انہوں نے جنوبی افریقا کی جانب سے 181 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلے ہیں۔انہوں نے 181 ون ڈے میچز میں 27 سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 113 رنز بنائے جبکہ 44 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ایک ہزار 277 رنز اسکور کیے۔  ہاشم آملہ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…