کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کی 246 یونین کونسلز میں سے 235 پر الیکشن ہوئے، 235 یونین کونسلز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آ گیا، پیپلز پارٹی 93 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر، جماعت اسلامی 86 نشستوں کے ساتھ دوسرے، پی ٹی آئی 40 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اس طرح جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی اتحاد کی صورت میں میئر بنانے کی پوزیشن میں آ گئیں۔