منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کا سب سے لکچدار انسان جو ایک سوٹ کیس میں بند ہو سکتا ہے

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)) ہالی ووڈ کی کامک بُک کردار ’مسٹر فنٹاسٹک‘ کو کون نہیں جانتا جو اپنے لچکدار جسم کی بدولت ہر طرح کے کام سرانجام دے سکتا ہے لیکن حقیقی زندگی میں ایسا کرنا ناممکن دکھائی دیتا ہے۔ امریکی نوجوان جارج آئیوان ایک ایسا انسان ہے جسے اس کے لکچدار جسم کی بدولت ’مسٹر فنٹاسٹک‘ کا نام دیا گیا ہے۔ جارج آئیوان روبیل جس کی عمر صرف 24 سال ہے نے اپنے لکچدار جسم کی وجہ سے دنیا بھر کے میڈیا کو اپنی توجہ کا مرکز بنایا ہوا ہے۔ موصوف نہ صرف ناممکن حد تک اپنے جسم کو کھینچ سکتے ہیں، اپنے جسم کے جوڑوں کو بھی الگ کر سکتے ہیں بلکہ مضحکہ خیز حد تک اپنی آنکھوں کو بھی باہر نکال سکتے ہیں۔ ایک مظاہرے کے دوران انہوں نے خود کو ایک سوٹ کیس میں بند کر لیا تھا۔
جارج آئیوان روبیل اپنی خداد صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے دنیا بھر کا دورہ کرکے بے پناہ داد وتحسین سمیٹ چکے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جارج آئیوان روبیل Ehlers-Danlos Syndrome میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے جسم میں کولاگن کی افزائش رک جاتی ہے اور جسم کی کھال ڈھلکنا شروع ہو جاتی ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…