کراچی (این این آئی) دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا شہر کراچی پہلے نمبر پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق مضر صحت ایئر کولٹی کے اعتبار سے دنیا میں پاکستان کا تیسرا نمبر پر آگیا۔کراچی کا فضائی معیار بھی مضر صحت، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا شہر کراچی پہلے نمبرپر،ایئرکوالٹی انڈیکس 494ریکارڈکیا گیا۔ دنیا بھر میں مضر صحت ایئر کولٹی کے اعتبار پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ لاہور کا فضائی معیار انتہائی مضرصحت ہے۔168 ایئرکوالٹی انڈیکس کیساتھ لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آگیا۔