کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماو¿ں اور سندھ کے صوبائی وزرا کو دبئی طلب کرلیا ہے۔آصف زرداری نے فریال تالپور، فاروق ایچ نائیک، وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ، وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال اور وزیر خزانہ مراد علی شاہ کو دبئی طلب کرلیا ہے، قائم علی شاہ اور فاروق ایچ نائیک کراچی سے روانہ ہوگئے ہیں جبکہ دیگر رہنما اور وزیر بھی اگلی دستیاب پرواز سے دبئی پہنچ جائیں گے۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر ملاقات کے دوران آصف زرداری کو ان کے قریبی ساتھی ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری، کراچی آپریشن اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق صورت حال سے تفصیلی آگاہ کریں گے۔ اس دوران پیپلزپارٹی کے رہنماں کے خلاف قانونی کارروائیوں اور عدالتوں میں مقدمات کی سماعت سے متعلق صلح مشورہ بھی کیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں
-
شادی سے پہلے حاملہ ہونے پر والدین نے 19سالہ بیٹی کو قتل کردیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا کردیا
-
اگلے مہینےمسلسل 3 چھٹیاں ،سرکاری ملازمین،طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، تمام مسافر ہلاک
-
پاکستان سے روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد میں بڑی کمی، اہم وجہ بھی سامنے آ گئی
-
سکولوں میں چھٹی کا اعلان طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھربڑی کمی
-
گیس کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی، صارفین کو اہم ہدایات جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن اضافہ
-
مسلم لیگی رہنما کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا
-
گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند؟ ٹریفک پولیس نے فیصلہ کرلیا
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں عام تعطیل کا اعلان



















































