ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کی بورڈ پر ناک سے تیز ترین ٹائپنگ کا نیا ریکارڈ قائم

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دیلی(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں دلچسپ و عجیب و غریب ریکارڈ قائم کرنے والے حضرات اپنے نام کے لیے انوکھی کاوشیں کرتے ہیں جس کی ایک مثال بھارتی شہری ونود کمار چوہدری ہیں جنہوں نے ناک کی مدد سے کی بورڈ پر تیز ترین ٹائپنگ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
بھارتی دارالحکومت ونود کمار چوہدری نے اپنی ناک سے کی بورڈ پر46.30 سیکنڈز میں 103 حروف پر مشتمل جملہ Guinness world records have challenged me to type this sentence using my nose in the fastest time‘ ٹائپ کرکے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
ونود کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں ٹائپنگ کا جنون کی حد تک شوق ہے اور وہ ٹائپنگ اور کمپوزنگ کے نت نئے طریقوں کو آزمانے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ اگرچہ انہوں نے دسمبر 2014 میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا لیکن گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق حال ہی میں کی ہے۔
اس سے قبل بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے محمد خورشید حسین نے اپنی ناک سے 47.44 سیکنڈز میں 103 حروف پر مبنی یہی تحریر ٹائپ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…