شرقپور شریف(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مستعفی ہونے والے رکن اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ تھا اور ساتھ ہی رہوں گا، علاقائی سیاسی مصروفیات سے نکل کر 24 گھنٹے عمران خان کیلئے کام کروں گا، عمران خان کے ارد گرد مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے جس کو جاننا ان کیلئے بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختوانخواہ دونوں اسمبلیوں کو فوری تحلیل کر دینا چاہیے، چودھری پرویز الٰہی اگر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو پی ٹی آئی ارکان کو استعفے دے دینے چاہئیں، نظام بدلنے کیلئے میرے پاس فارمولے موجود ہیں جلد عمران خان سے مشاورت کروں گا۔