جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف نے پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کا نام فائنل کر لیا

datetime 7  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوانہ (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر سابق ایم این اے میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ میاں نوازشریف نے پنجاب کے نئے وزیراعلی کافیصلہ کرلیاہے تاہم قبل ازوقت نام ظاہرنہیں کیاجاسکتا، پر ویزالٰہی اب وزارتِ اعلی نہیں بچاسکتے وہ چندروزکے مہمان ہیں جبکہ عمران خان بھی نااہل بھی ہوں گے

اور اپنے ٹبرسمیت جیل میں بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی کوقانونی طوراعتمادکاووٹ لینے کے پابندہیں اس لئے انہیں اعتمادکاووٹ لیناپڑے گاانکارنہیں کرسکتے۔ 186توکیا160ووٹ بھی نہیں لے سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کوعلم ہوچکاہے کہ اب ان کی پنجاب حکومت بھی نہیں رہے گی اورعمران خان کوبھی قانون کے کٹہرے میں آناپڑے گااس لئے عمران خان اداروں پردباؤ کے لئے عوام کے باہرنکلنے کادعوی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے درجنوں ارکان قومی و پنجاب اسمبلی عمران خان کوچھوڑچکے ہیں نہ ان کے کہنے پرکوئی رکن قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے رہاہے نہ پرویزالٰہی نے اسمبلی تحلیل کی اورنہ ان کے کہنے پراعتمادکاووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پونے چارسالہ دورمیں غریب عوام پرمہنگائی کے بم دھما کے کرنے والے آج وفاقی حکومت پرمہنگائی کے الزامات عائد کررہے ہیں مگر9کروڑکے صوبہ پنجاب میں غریب عوام سبزیوں،آٹاچینی اوردیگراشیا سے بھی محروم ہیں،10ووٹ کے وزیراعلی نے کیااقدامات کئے ہیں۔ہرضلع کی انتظامیہ کوسرکاری قیمتوں کوبرقراررکھنے کابھی پابندنہیں کیاجاتا۔ انہوں نے کہاکہ بہت جلدغیرب عوام کومہنگائی پربڑاپیکیج ملنے والاہے۔ انہوں نے کہاکہ دوتہائی اکثریت سے منتخب ہونے والے وزیراعظم میاں نوازشریف کونااہل اورجھوٹے مقدمات بنانے میں عمران خان اوربابارحمتے قانون کی نفی کرتے رہے آج عمران خان اپنی متوقع نااہلی اورمقدمات پرگرفتاری سے خوفزدہ کیوں ہیں۔

بابارحمتے نے جس طرح عمران خان کوبچانے کے لئے میاں نوازشریف اورجہانگیرترین کونااہل کیااس سے عدلیہ کاوقاربھی داغدارہواہے۔وقت آنے پرمیاں نوازشریف کی اہلیت بھی بحال ہوگی اورتمام مقدمات میں سرخروبھی ہوں گے۔انہوں نے مریم نوازشریف کوپاکستان مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر اورچیف آرگنائزرمنتخب ہونے پرمبارکبادپیش کی اورکہاکہ وہ نہ صرف پارٹی کوپہلے سے بہترمنظم کریں گی بلکہ ان کی قیادت میں کارکن بھی متحرک ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…