منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا کی جیلوں میں موجود قیدیوں میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس کا انکشاف

datetime 5  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا کی جیلوں میں موجود قیدیوں میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس کا انکشاف

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس کا انکشاف ہوا ہے۔دستاویز کے مطابق جیلوں میں 196 قیدی متعدی بیماریوں میں مبتلا ہیں جن میں سے 138 قیدی ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں، 29 قیدی ہیپاٹائٹس بی، 25 ایڈز اور 4 قیدی ٹی بی میں مبتلا ہیں۔دستاویز میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ 47 بیمار قیدی پشاور سینٹرل جیل میں ہیں۔دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں 13 ہزار 76 قیدیوں کی گنجائش ہے اور ابھی ان کی تعداد 14 ہزار 321 ہے، جیلوں میں موجود قیدیوں میں صرف 2 ہزار 897 سزا یافتہ ہیں ، 11 ہزار 424 قیدی فیصلوں کے منتظر ہیں۔سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور مقصود خان نے بتایا کہ سینٹرل جیل پشاور کیاسپتال میں 124 مریضوں کی گنجائش ہے، بیمار قیدیوں کے علاج کے لیے 2 خواتین ڈاکٹرز سمیت8 ڈاکٹرز موجود ہیں، مختلف امراض میں مبتلا قیدیوں کو دوائیں بھی دی جارہی ہیں، جب بھی ضرورت ہو اسپیشلسٹ ڈاکٹرز بھی جیل آتے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ قیدیوں کے نفسیاتی امراض کیعلاج کے لیے جیل میں سائیکاٹرسٹ بھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…