اسلام آباد (این این آئی)حکومت کی جانب سے آئندہ 10سالوں کے روڈ میپ کو ملک میں معاشی استحکام سے تعبیر کیا جا رہا لیکن عوام پریشان دیکھائی دے رہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق توانائی شعبے کے گردشی قرض کم کرنے کیلئے سخت فیصلے ہوں گے ساتھ ہی آئندہ 6ماہ میں بجلی اورگیس کے ریٹ مرحلہ وار بڑھانے کی تجویزدی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی سے آئندہ 6ماہ میں نان ٹیکس ریونیو میں اضافے کی تجویزدی ہے، ساتھ ہی پٹرولیم لیوی 50سے بڑھاکر 100روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس لیوی پر بھی 30روپے تک مزید اضافے تجویز دی گئی ہے اورلیوی بڑھانے کیلئے ضروری قانون سازی کا بھی امکان ہے۔