جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

فواد چوہدری نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس پر انگلیاں اٹھا دیں

datetime 3  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کو غیرسنجیدہ قرار دے دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلی کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ہی نہیں بلایا گیا۔

ہم کیسے سمجھے کہ یہ سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ موجود حکومت کے پاس سیاسی، معاشی اور انتظامی پالیسی موجود نہیں، اس وقت پر بہت بڑے معاشی بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کہا آپ سوشل میڈیا پر پابندیاں لگا کر سوچتے ہیں معیشت ٹھیک ہو گئی، الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران ہو رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے ملکی معیشت پر کل وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کی معیشت سنبھلے اور یہ پھلے پھولے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کراچی میں سارے لوٹوں کو ایم کیو ایم میں جمع کیا جارہاہے، اگر آپ ایم کیو ایم کو اکٹھا کرنا چاہ رہے ہیں تو کراچی میں اس سے تشدد بڑھے گا۔ کراچی کے لوگ ان کو مسترد کر دیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اکٹھا کرنا کراچی کے امن کیلئے شہادتیں دینے والوں سے غداری ہوگی ۔ کہا کراچی میں یہ تمام معاملات پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…