لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال لاہور میں اپنی زخمی ٹانگ کا چیک اپ کرایا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک میں اپنی رہائشگاہ سے سخت سکیورٹی میں شوکت خانم ہسپتال پہنچے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے شوکت خانم ہسپتال میں عمران خان کی زخمی ٹانگ کا چیک اپ کیا۔طبی معائنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی سخت سکیورٹی میں واپس زمان پارک میں واقع اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے۔