اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

روس کی اگلے برس تیل کی قیمت ڈیڑھ سو ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کی پیش گوئی

datetime 29  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(آئی این پی) روس نے اگلے برس تیل کی قیمت ڈیڑھ سو ڈالر فی بیرل بڑھنے سمیت ایلون مسک امریکا کے صدر بننے میں کامیاب ہو نے،یورپ وامریکہ تقسیم ہونے اور ڈالر کے عالمی ساکھ کھو نے کی پیش گوئی کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی قومی سلامتی کونسل اور ملٹری انڈسٹری

کمیشن کے نائب سربراہ دیمتری میدودیف نے پیشگوئی کی ہے کہ ایلون مسک امریکا کے صدر بننے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے۔نائب سربراہ نے کہا کہ سال نو پر ہر شخص مستقبل کے بارے میں اپنے مفروضے پیش کرتا ہے۔ اس موقع پر میدودیف نے 10 پیشگوئیاں کیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ ایک بار پھر یورپی یونین کا حصہ بن جائے گا، گیس کی قیمت پانچ ہزار ڈالر فی ایک ہزار کیوبک میٹر ہوجائے گی۔ شمالی آئرلینڈ برطانیہ سے آزادی حاصل کرکے آئرلینڈ کا حصہ بن جائے گا۔ یوکرین کے مغربی علاقوں پر پولینڈ اور ہنگری قابض ہوجائیں گے۔اس کے علاوہ جرمنی پر نازی دور کی طرح دائیں بازو کے انتہا پسند حکمرانی حاصل کرلیں گے جو فرانس سے جنگ کا سبب بنیں گے، یورپ تقسیم ہوجائے گا جس میں پولینڈ کی تقسیم بھی شامل ہوگی۔ امریکا میں خانہ جنگی اور دعوی کیا کہ امریکی ریاستیں کیلی فورنیا اور ٹیکساس آزاد ممالک بن جائیں گی۔ یورو اور ڈالر کو عالمی سطح پر مسترد کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…