ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔سعودی عرب کے علاقے تبوک کے اللوز پہاڑی سلسلے پر موسم سرما کی پہلی برف باری دو روز قبل ہوئی، جس کی وجہ سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔میڈیارپورٹس کے مطابق برفباری کے باعث تبوک ریجن سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا، اس کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے برفباری کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے تبوک کا رخ کرلیا۔تبوک میں برفباری کے باعث ہر طرف خوبصورت نظارے دیکھنے میں آرہے ہیں، خشک صحرا اور پہاڑوں پر سفیدی سیاحوں کو خوب بھا رہی ہے۔