کراچی(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما، مشیر زراعت منظور وسان نے عمران خان اور عام انتخابات سے متعلق نئی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان مجھے دوبارہ وزیراعظم بنتے نظر نہیں آرہے،بہت جلدساتھی بھی عمران خان کو خدا حافظ کہنے والے ہیں، عمران خان کے لئے اچھے دن نظر نہیں آرہے اسکے لئے مزید دشواریاں پیدا ہونگی۔منظوروسان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہونگی اور نہ ہی عمران خان کی خواہش پر تاریخ ملے گی، ہوسکتا ہے کہ حکومت اور تمام جماعتیں ملکر سیٹ اپ بنائیں اور مارچ میں وزیراعظم شہباز اسمبلیاں توڑکر الیکشن کا اعلان کریں۔