جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کراچی آج سے سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہے گا، پارا سنگل ڈیجٹ میں جانیکا امکان کراچی

datetime 25  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)کراچی آج سے سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہے گا اور رات کے وقت اکثر علاقوں میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آسکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق شہر میں دن کے وقت درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں صبح اور رات کے

اوقات میں درجہ حرارت 7 سے 8 ڈگری تک جا سکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ ملیر، سرجانی ٹاؤن اور گلشن معمار میں درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری تک گرسکتا ہے، اس کے علاوہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ بلوچستان کے راستے اثرانداز ہو سکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی سسٹم سے 28 دسمبر سے بلوچستان میں بارشیں اور برفباری متوقع ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے، حب اور گڈانی میں بارش جبکہ کراچی میں بوندا باندی کا امکان رہے گا۔موسمیاتی تجزیہ کار کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سندھ میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے، سندھ کے اکثر علاقوں میں پارا 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے، بالائی سندھ میں دھند کا بھی امکان ہے جس کے باعث دن میں بھی موسم سرد رہے گا۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 28 دسمبر سے یکم جنوری تک مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک پر اثر اندازرہیگا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…